Taliban thank world for aid, urge U.S. to show 'heart'

کابل:(اے یو ایس )طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ملک کی امداد بحال کی جائے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انھوں نے کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اپنی امداد سیاست کی نذر نہیں کرنی چاہیے۔

امیر خان متقی نے مزید کہا کہ تمام سفارت خانوں کو پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ سفارت کار اپنا کام معمول کے مطابق جاری رکھیں۔

اس کے علاوہ اے ایف پی کے مطابق انھوں نے افغانستان کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا اور امریکہ سے ’ظرف‘ کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہا۔انھوں نے کہا: ’امارتِ اسلامی اس امداد کو ضرورت مند لوگوں تک شفاف انداز میں پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔‘ ’امریکہ بڑا ملک ہے، اس کا دل بھی بڑا ہونا چاہیے۔‘