US CDC advises against travel to Afghanistan, other countries

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکہ نے کرونا وبا کے خدشات کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو9لک میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی س) نے پیر کو شہریوں کو افغانستان، البانیہ، سربیا، بلیز، لتھوینیا، گرینیڈا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سلووینیا اور موریشس میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق ان نو ممالک کو چوتھی کیٹیگری یعنی انتہائی خطرناک ملک کے درجے میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب سی ڈی سی نے آسٹریلیا، رومانیہ اور ایتھوپیا کا درجہ بڑھا کر انہیں تیسرے اور برازیل کا درجہ چوتھے سے کم کر کے اسے تیسرے درجے میں رکھا ہے۔