PM Imran Khan meets President of Iran Ebrahim Raisi

اسلام آباد:پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کے روز تاجکستان کے شہر دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ، عمران خان نے افغانستان میں اپنے ملک کے اہم مفادات اور باہ پر زور دینے کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور ، افغانستان میں امن کے حوالے اور خطہ کی مجموعی صورت حال پر بھی بات کی۔خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں سلامتی ، انسانی ہمدردی اور معاشی استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

طالبان نے رواں سال 15 اگست کو افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا تھا لیکن ابھی تک ایران اور پاکستان سمیت کسی بھی ملک نے طالبان کی اعلان کردہ نئی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایوان نے کہا کہ اسلام آباد کی جانب سے نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے کسی بھی فیصلے کا اعلان عالمی برادری سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔اس سے قبل ، ریسی نے کہا کہ وہ افغانستان میں ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو عوامی ووٹوں پر مبنی ہو۔افغانستان کا مسئلہ شنگھائی سمٹ میں بحث کے اہم موضوعات میں سے ایک ہے۔