At least 8 including 5 of a family drowned during Ganesh Idol immersion in Mumbai and Barabanki

نئی دہلی: مہاراشٹر اور اتر پردیش سے موصول اطلاعات کے مطابق ممبئی اور بارہ بنکی میں اتوار کے روز اس وقت ایک بڑا حادثہ رونما ہوا جب گنیش مورتی کے وسرجن کے دوران ایک ہی کنبے کے پانچ افراد سمیت کم از کم8افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

یہاں کے مسولی تھانہ حلقے میں گنیش کی مورتی وسرجن کے دوران ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ڈوب گئے ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد کے مطابق مسولی تھانہ حلقہ کے کلیانی دریہ پر واقع پپراگھاٹ پر نارائن پانڈے کا کنبہ گنیش کی مورتی وسرجن کے لئے گیا تھا۔

ممبئی سے موصول اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے اندھیری علاقہ میں گنیش مورتی کا وسرجن کرتے وقت پانچ بچے پانی میں بہہ گئے۔ ان میں سے دو کو بچا لیا گیا۔