Charanjit Singh Channi takes oath as Punjab Chief Minister Rahul Gandhi attends

نئی دہلی: کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی نے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ان کے ہمراہ پنجاب کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو بھی تقریب میں موجود تھے۔ جبکہ رخصت پذیر وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔چرنجیت کے علاوہ سکھندر رندھاوا اور برہم موہندرا کو بھی چرنجیت کے نائبین کے طور پر حلف دلایا گیا۔ان تینوں کو پنجاب کے گورنرن بنواری لال پروہت نے حلف دلایا۔

واضح ہوکہ کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد چنی کو نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیاتھا اور ساتھ ہی اعلان کر دیا گیا تھا کہ دو نائب وزراءاعلیٰ بھی بنائے جائیں گے۔ پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو نائب وزیراعلیٰ بھی بنائے جائیں گے۔ دو ڈپٹی چیف منسٹر کون ہوں گے اس کا بھی فیصلہ ہو چکا ہے۔

ہریش راوت نے بتایا کہ چرنجیت سنگھ چنی کے نام پر ہر کوئی متفق تھا۔ چرنجیت سنگھ چنی کے نام کا فیصلہ نوجوت سنگھ سدھو کی رضامندی سے کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امریندر سنگھ سے ملنے جائیں گے کیونکہ کیپٹن پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔اتوار کے روز چنڈی گڑھ میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس میں چرنجیت سنگھ چنی کو لیڈر منتخب کیا گیاتھا۔ وہ دلت برادری سے بنائے جانے والے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں ۔