Leader of Daesh-linked terror group shot dead in Indonesia

جکارتہ(اے یو ایس ) انڈونیشیا میں داعش سے وابستہ انتہائی مطلوب جنگجو ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیاہے۔انڈونیشیا کے وسطی جزیرے سلویسی میں علاقائی فوجی سربراہ بریگیڈیئرجنرل فرید مکروف نے بتایا کہ علی کلورا فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دوجنگجوو¿ں میں سے ایک تھا۔انھوں نے دوسرے مشتبہ جنگجو کی شناخت جاکا(ذکا) رمضان کے نام سے کی ہے۔مکروف نے بتایا کہ ہفتہ کی رات سلویسی کے پہاڑی ضلع پریگی موتونگ میں فوج اور پولیس افسروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے چھاپامار کارروائی میں دونوں افراد کوجان لیوا گولیوں کا نشانہ بنایا ہے۔اس ضلع کی سرحدیں ضلع پوسو سے ملتی ہیں جو اس صوبہ میں انتہاپسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔بریگیڈئیر مکروف نے بتایاکہ علی کلورا نے 2014 میں داعش سے بیعت کی تھی۔وہ انتہا پسندجنگجو گروپ مشرقی انڈونیشیا مجاہدین نیٹ ورک (ایم آئی ٹی) کا لیڈر تھا اور ملک کو انتہائی مطلوب دہشت گرد تھا۔سیکورٹی فورسز اب اس گروپ کے باقی چارارکان کی تلاش میں ہیں۔

علی کلورا گذشتہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک انڈونیشیا کی سکیورٹی فورسز سے گرفتار ہونے سے بچتا رہا تھا اور وہ متعدد کارروائیوں کےباوجود ان کے ہاتھ نہیں آیا تھا۔اس نے ابو وردہ سانتوسو کے مرنے کے بعد اس گروپ کی قیادت سنبھالی تھی۔ابووردہ کوانڈونیشیا کی سیکورٹی فورسز نے جولائی 2016 میں ہلاک کردیا تھا۔اس کے بعد سے اب تک اس گروپ کے درجنوں لیڈر اورارکان ہلاک یاگرفتار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی 2021 میں انڈونیشیا کی سکیورٹی فورسز نے داعش سے وابستہ دو جنگجوو¿ں کو ایک کارروائی میں ہلاک کردیا تھا۔ان دونوں جنگجوو¿ں پرش±بہ تھا کہ وہ جزیرہ سلویسی میں مسیحی کاشتکاروں کی ہلاکت کے واقعے میں ملوث تھے۔ان کے خلاف بھی پہاڑی ضلع پریگی موتونگ میں کارروائی کی گئی تھی۔

انڈونیشیا کی سکیورٹی فورسز نے سلویسی میں حالیہ مہینوں کے دوران میں مشرقی انڈونیشیا مجاہدین نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں تیز کررکھی ہیں۔’مشرقی انڈونیشیا مجاہدین‘ نے حالیہ مہینوں میں متعدد پولیس اہلکاروں اورعیسائیوں کی ہلاکتوں کی ذمے داری قبول کرنے کے دعوے کیے ہیں۔اس گروپ کے جنگجوو¿ں نے مئی میں ضلع پوسو میں واقع گاو¿ں کالماگو میں چارعیسائیوں کو قتل کردیا تھا اور ان میں سے ایک مقتول کا سرقلم کردیا تھا۔انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ اس گروپ نے یہ حملہ مارچ میں اپنے دو جنگجوو¿ں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کیا تھا۔یادرہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیامیں 2002 میں سیاحتی جزیرے بالی پر بم دھماکوں میں 202 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے بعد سے انڈونیشیا کی سکیورٹی فورسز نے سخت گیرجنگجوو¿ں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھاہوا ہے۔ان میں زیادہ ترغیرملکی جنگجو بتائے جاتے ہیں۔