Indian PM Modi and US President Biden congratulate Justin Trudeau

ٹورنٹو: لگاتار تیسری بار کناڈا کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر ٹروڈو کو عالمی رہنماو¿ں کی جانب سے پیغام مبارکباد موصول ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور امریکہ کے صدر جو بائیڈن سب سے پہلے مبارکباد دینے والے لیڈروں میں شامل ہیں۔ مودی نے اپنے کناڈیائی ہم منصب کو ان کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہند کناڈا تعلقات میں مزید استواری اور استحکام کے خواہش مند ہیں ۔

مودی نے ٹوئیٹر کے توسط سے اپنے پیغام میں کہا کہ ”وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو انتخابات میں کامیابی پر آپ کو مبارکباد ۔ میں عالمی و کثیر جہتی معاملات میں تعاون اور ہند کناڈا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کوششیں جاری رکھنے کا متمنی ہوں۔“

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بھی ٹروڈو سے بذریعہ فون بات کر کے ان کی لبرل پارٹی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ۔دونوں رہنماو¿ں نے امریکہ اور کناڈا کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات کا نمایاں ذکر کیا ۔

دونوں کے درمیان اپنی اقتصادیات کی لچک اور مسابقت کو استحکام دینے کے مشترکہ عزم اور کورونا وز سے نمٹنے کے لیے باہمی اشتراک پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ واضح ہو کہ ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں اپنی لبرل پارٹی کو اکثریت دلانے کے لیے حالات نسبتاً سازگار دیکھ کر مقررہ مدت سے دو سال قبل ہی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا تھا۔وہ نومبر 2015 سے ملک کے وزیراعظم ہیں اور وہ پہلے لیڈر تھے جو لبرلز کو تیسرے نمبر سے پہلے نمبر تک لانے میں کامیاب رہے تھے۔البتہ اس نئی حکومت میں لبرلز واضح اکثریت حاصل نہ کرسکے۔15 اگست کو انتخابات سے دو سال قبل ہی نئے الیکشن کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے عوام سے سوال کیا تھا کہ وہ فیصلہ کریں کہ کوویڈ-19 کے خلاف لڑائی ختم اور ملک کی بحالی کے لیے سب سے موزوں کون ہے۔