Massive blast kills three at a transport godown in Bangaluru

بنگلورو: (اے یو ایس ) جمعرات کی سہ پہر بنگلورو میں ایک دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ بنگلورو ساو¿تھ کے ڈپٹی کمشنر پولیس ہریش پانڈے نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا دھماکہ ایک ٹرانسپورٹ گودام کے ساتھ ساتھ پنکچر مرمت کی دکان پر ہوا۔ تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ دھماکہ کچھ غیر مستحکم کیمیکل کی وجہ سے ہوا جو کہ ایک صنعتی کھیپ کا حصہ تھا۔پانڈے نے کہادھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ یہ نہ تو سلنڈر دھماکہ تھا اور نہ ہی پٹاخے کا دھماکہ یا شارٹ سرکٹ کا دھماکہ تھا۔ کمپریسر کے ٹکڑے بھی نہیں ملے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گودام میں اب بھی غیر مستحکم کیمیکلز کے 60 باکس موجود ہیں۔ اس کھیپ کے منبع اور مالک کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دو کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے لوگوں کے کان جھنجھنا اٹھے اور مقامی لوگوں یہ سوچ کر کہ شاید زلزلہ آیا ہے گھبراہٹ پھیل گئی۔