Husband beats up dermatologist for calling his wife's skin 'beautiful'

سائبیریا: روس کے سائبیریا میں ایک شوہر کے ہاتھوں ڈاکٹر کوپیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق یہاں مقامی ڈاکٹر کے پاس ایک خاتون جلد (سکن / چمڑی )کا مسئلہ لے کر آئی۔ قواعد کے مطابق خاتون نے پہلے فارم بھرا اور اپنی باری کا انتظار کیا۔ اس دوران خاتون کا شوہر بھی خاتون کے ساتھ تھا۔

جب خاتون کی باری آئی تو وہ ڈاکٹر سے ملنے کے لیے اندر چلی گئیں۔ ڈاکٹر نے اس سے اس کی بیماری کے بارے میں پوچھا اور اس کی بات سننے لگا۔ وہیں، جب ڈاکٹر خاتون کا معائنہ کر رہا تھا تو اس کے منہ سے یہ نکلا کہ آپ کی جلد توبہت اچھی ہے۔ یہ سن کر عورت خاموش رہی مگر عورت کا شوہر یہ بات ہضم نہ کر سکا اور غصے میں آگیا۔

خاتون کے شوہر نے پہلے ڈاکٹر کو گالیاں دیں جس کے بعد اس نے ڈاکٹر کو مارنا شروع کر دیا۔ ڈاکٹر کو خاتون کے شوہر نے اس کی کرسی اور میز کے اوپر بے رحمی سے پیٹاشوہر نے ڈاکٹر کو اتنا مارا کہ اس کی ہڈیاں اور پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ بالآخر ، کسی طرح لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور ڈاکٹر اپنی جان بچاکردوسری طرف بھاگ گیا۔

ڈاکٹر کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے بعد ڈاکٹر اور اس کے عملے نے پولیس میں کیس بھی درج کرایا۔ ساتھ ہی پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈاکٹر ولادیمیر نے بتایا کہ جانچ کے بعد اس نے صرف اتنا کہا کہ آپ کی جلد اچھی ہے لیکن اس کو غلط سمجھا گیا۔ ساتھ ہی خاتون اور اس کے شوہر نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر نے طبی معائنے کے دوران مسلم قانون پر عمل نہیں کیا۔