Donald Trump derides Biden over Afghan pullout

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا پر صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی انخلا کا منصوبہ بچگانہ سوچ ہے اور اس کی ذمہ دار صرف بائیڈن انتظامیہ ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان سے ناکام اور شرمناک انخلا کا سابقہ انتظامیہ یا 20 سال پہلے کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شرمناک انخلا کی وجہ یہ تھی کہ امریکی شہریوں کے وہاں سے جانے سے پہلے بائیڈن انتظامیہ نے فوج کو واپس بلانے پر مجبور کیا اور دنیا کے سب سے زیادہ82 ارب ڈالر مالیت کے اعلیٰ صلاحیت والے فوجی سازوسامان وہاں چھوڑ دئیے۔

قبل ازیں امریکہ کے دو اعلیٰ فوجی افسران اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بائیڈن کو مشورہ دیا گیا تھا کہ طالبان کو مغرب کی قائم کردہ حکومت کو گرا نے سے روکنے کے لیے افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم ا زکم2500 برقرار رکھی جائے۔