Ex-Afghan lawmaker detained by Taliban for various crimes

کابل:طالبان نے افغان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سابق ممبر اللہ گل مجاہد کو زمینوں پر قبضے، اغوا اور قتل سمیت کئی الزامات میں گرفتار کر لیا۔

گل وولیسی جرگہ چیمبر کا سابق ممبر تھا۔ ذرائع کے مطابق اس کے لوگ کابل میں لوٹ مار کرنے، لوگوں کا اغوا کرنے اور ان کی رہائی کیلئے تاوان کی مانگ کرنے میں لگے ہوئے تھے لیکن پچھلی سرکار کے دوران سیاسی چھوٹ حاصل تھی۔

طالبان کے کابل پر قبضہ کے بعد گرنے والی اشرف غنی حکومت کے دور میں مجاہد کو زبردست اختیارات حاصل تھے اور متعدد انتہاپسند اس کے لیے کام کیا کرتے تھے۔ لیکن طالبان کے بر سراقتدار آجانے کے بعد اسے دوبارہ نہیں دیکھا گیا۔