PM Modi lays foundation stone for 4 medical colleges in Rajasthan

جے پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ دنوں راجستھان کے بانسواڑہ، سروہی، ہنومان گڑھ اور دوسا ضلعوں میںویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 4نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی مودی نے جے پور میں واقع پیٹرو کیمیکل ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح بھی کیا۔

مودی نے ریموٹ بٹن کے ذریعے ان اداروں کا سنگ بنیاد رکھا اور سپیٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر مودی نے کہا کہ سرکار دیش کے ہر ضلع میں گریجویشن میڈیکل ایجوکیشن کے لئے ایک کالج یا ادارہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ سروسز فراہم کرنے میں جو خامیاں ہیں، انہیں درست کیا جارہا ہے اور سرکار بیماریوں سے بچا و¿کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس کے لئے آیوروید اور یوگ کو بھی مسلسل فروغ دیا جارہا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ پچھلے 7 سالوں میں 170 سے زیادہ نئے میڈیکل کالج تیار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 100 سے زیادہ نئے میڈیکل کالجوں پر کام تیزی سے چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیش میں کوشش یہ ہے کہ ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج یا پھر گریجویشن تک میڈیکل تعلیم فراہم کرنے والا کم از کم ایک ادارہ ضرور ہو۔سابق میڈیکل کونسل آف انڈیا کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اس کے فیصلوں پر سوال اٹھتے تھے اور ہر روز نئے الزامات لگتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بڑا اثر دیش میں میڈیکل تعلیم کی کوالٹی اور ہیلتھ سروسز پر پڑا۔اسے ٹھیک کرنے کے لئے بہت مشقت کرنی پڑی اور اب ان کے انتظامات نیشنل ہیلتھ کمیشن کے پاس ہے ۔