Algeria closes airspace to French warplanes and recalls its envoy to France

الجزائر:(اے یو ایس ) الجیریا نے فرانس کے ساتھ اپنی بڑھتی تلخیوں کے سائے میں فرانسیسی فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر نے کے ساتھ ساتھ اپنے سفیر متعین فرانس کو بھی واپس بلا لیا۔یہ فیصلہ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں سے منسوب ایک متنازعہ بیان کے بعد آیا ہے جسے الجزائر نے اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔الجزائر جمہوریہ کی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے فرانسیسی صدر سے منسوب بے بنیاد بیانات کوالجزائر اپنے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے پر واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بعد صدر جمہوریہ عبدالمجید تبون نے الجیریا کے سفیر متعین فرانس کو بھی فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ۔مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ سفیر کو طلب کرنے کا فیصلہ فرانسیسی پریس کی جانب سے میکروں کے بارے میں بیانات کے بعد کیا گیا۔ خیال رہے کہ فرانسیسی صدر پرالزام ہے کہ انہوں نے الجزائر کی مسلح افواج اورریاست کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

الجزائری ایوان صدر کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کا بیان56لاکھ 30ہزار شہداءکی توہین اور ملک پر فرانسیسی نوآبادیاتی یلغار کے خلاف اپنی بہادری مزاحمت کے ساتھ ساتھ قومی آزادی کی مبارک جنگ میں اپنی جانوں اور قیمتی چیزوں کو قربان کرنے والوں کی توہین ہے۔ دوسری طرف فرانسیسی مسلح افواج کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر نے اپنی فضائی حدود فرانسیسی فوجی طیاروں کے لیے بند کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری دو پہلے سے طے شدہ پروازیں تھیں جنہیں ہمیں ملتوی کرنا پڑا لیکن ساحل میں ہمارے آپریشن پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔