Crown Prince of Abu Dhabi visit Dubai Expo

ابوظہبی:(اے یو ایس ) ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے دبئی ایکسپو 2020 میں متحدہ عرب امارات کے پویلین کا دورہ کیا۔دبئی میں عالمی تجارتی ایکسپو کا جمعرات کے روز افتتاح کیا گیا تھا اور اس میں 192 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ یہ میگا ایونٹ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

دوبئی کا ایکسپو 2020 ایونٹ کرونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور یہ اس نوعیت کا مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا پہلا تجارتی میلہ ہے۔یو اے ای کے پویلین کو مملکت کے قومی پرندے فالکن کی شکل دی گئی ہے اور اس پویلین میں امارات کے قیام، تاریخ اور اس کے بانیوں کے وژن کو بیان کیا گیا ہے۔

اس موقع پر شیخ محمد کا کہنا تھا کہ “ہمارے عزائم خاطر خواہ ہیں اور ہم ان کی تکمیل پر امیدی اور لگن سے کرنا چاہتے ہیں تاکہ امارات کو رہائش کے لئے بہترین جگہ بنایا جاسکے اور ہم انسانیت کے لئے ایک بہتر مستقبل بنانے میں مددگار ہو سکیں۔