The new passports will be issued with the title of 'the Islamic Republic of Afghanistan

کابل:(اے یو ایس)نئے پاسپورٹ اسلامی جمہوریہ افغانستان کے نام سے ہی جاری ہوں گے، افغان وزارتِ داخلہ ترجمان افغان وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ نئے پاسپورٹ اسلامی جمہوریہ افغانستان کے نام سے ہی جاری کیئے جائیں گے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والی تمام خواتین ملازمین کو کام پر واپس آنے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب سربراہ افغان پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ روزانہ 5 ہزار سے 6 ہزار پاسپورٹ جاری کیئے جائیں گے، خواتین کے پاسپورٹس کے معاملات کو دیکھنے کے لیے خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔دریں اثناطالبان کمانڈر پر ریڈیو اسٹیشن پر قبضے کے الزام کے حوالے سے سربراہ ریڈیو خیبر نے کہا ہے کہ لغمان میں طالبان کمانڈر نے افغانستان پر کنٹرول کے فوری بعد ریڈیو کمپاؤنڈ تحویل میں لے لیا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے لغمان کے مقامی ریڈیو اسٹیشن خیبر نوخت کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ریڈیو خیبر کی نشریات بند ہو چکی ہے۔دوسری جانب ترجمان افغان وزارت داخلہ سعید خوستی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، مجاہدین عوام کے گھروں یا دفاتر میں گھسیں تو قریبی حکام سے رابطہ کریں، اس قسم کے کیس ہم تک پہنچادیں گے۔