Taliban leader Anas Haqqani praises Mahmud Ghaznavi

کابل : سینئر طالبان رہنما انس حقانی نے گیارہویں صدی کے ترک مسلمان حملہ آور محمودغزنی کی خطے میں مسلم بادشاہت قائم کرنے اور سومناتھ مندر کو تباہ کرنے کی تعریف کی ہے۔

حقانی نے محمود غزنی کے مزار کی زیارت کے بعد تصویروں کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ آج ہم نے 10ویں صدی کے مسلم جنگجو اور مجاہد سلطان محمودغزنی کے مزار پر حاضری دی۔غزنی نے اس علاقے میں ایک مضبوط مسلم بادشاہت قائم کی اور سومناتھ کے بت کو توڑا۔

انس حقانی طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے بھائی ہیں۔ سراج الدین ایف بی آئی کی عالمی دہشت گردوں کی مطلوبہ فہرست میں شامل ہے اور امریکہ نے اس مکی زندہ یا مردہ پیش کرنے والے کو 5 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔حقانی اقوام متحدہ کی کالعدم دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔