Supreme Sikh Council UK condemns killing of 5 civilians by terrorists in J-K, asks Pak to act against terror groups

لندن: جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک واردات میں پانچ سکھوں کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے سپریم سکھ کونسل یوکے نے پاکستان کو تلقین کی ہے کہ وہ پاکستن سے پر تشدد کرنے والے دہشت گردوں کی جو ہندستان میں شہریوں کو ہلاک کررہے ہیں لگام کسے۔یو کے میں سب سے بڑی سکھ تنظیم نے ، جو 170گوردواروں کا انتظام دیکھتی ہے ،حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں ہر سال درجنوں غیر وجیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ دار دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔

پاکستان، جموں و کشمیر اور افغانستان میں سکھوں کی حالیہ ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کونسل نے پاکستا ن میں اقلیتی برادریوں پر ظلم و ستم ڈھائے جانے کی خبروں پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔کونسل نے یہ بھی کہا کہ ہم گذشتہ ہفتہ پاکستان کے پشاور میں ایک سکھ ڈاکٹر کے قتل کی بھی مذمت کرتے ہیں اور مزید برآں جموں و کشمیر کی اقلیتوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑانے کے لیے دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ میں پانچ شہریوں کی جس میں ایک خاتون سکھ پرنسپل ، معروف ہندو فارماسسٹ اور ایک ہندو مرد ٹیچر شامل ہے ،ہلاکتوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔