At least 9 killed in South Africa's bus crash

جوہنسبرگ (جنوبی افریقہ) : ڈریکنز برگ پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایک چھوٹے سے شہر برگ ویلے میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم 9افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب برگ ویلے میںایک بس توگیلہ دریا کے قریب سے گزرتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور سڑک سے پھسل کر پلٹ گئی۔

نیٹ کئیر 911کے ترجمان شان ہرسٹ نے ژن ہوا خبر ایجنسی کو بتایا کہ حادثہ کے وقت یہ بس ڈربن سے جوہنسبرگ کی جانب رواں دواں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ 8افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک شخص نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑا۔

کووا زالو نٹال ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونٹی سیفٹی کے ترجمان وانلے نکلان نے کہا کہ اگرچہ حادثہ کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم قیاس کیا جاتا ہے کہ تھکاوٹ اور تیز رفتاری امکانی اسباب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حادثہ باعث تشویش ہے کیونکہ ستمبر میں ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے دو حادثات میں 20افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔