Toll from north China bus accident rises to 14

بیجنگ: چین کے شمالی صوبے ہیبی میں ہوئے ایک بس حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر14ہو گئی۔واضح ہو کہ پیر کو ایک بس ہیبی کی ہوتو ندی گر گئی تھی ۔

بس میں کل 51 مسافر سوار تھے۔ یہ معلومات ایک میڈیا میں آئی خبر میں دی گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیبی میں واقع ا سٹیل کمپنی کی شٹل بس صوبائی دارالخلافہ شیجیا ژوانگ کے پنگشان کاؤنٹی میں ایک پل سے گذرتے ہوئے ریلینگ سے ٹکرا کر نیچے بہہ رہے دریا میں گر گئی۔

اس حادثے میں سات مسافر زخمی بھی ہوئے جبکہ 30 مسافر تیر کر بحفاظت ندی سے باہر نکل گئے۔ خبر کے مطابق بس کے ڈرائیور کو ، جو زندہ بچ گیا،حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وزارت پبلک سکیورٹی نے ایمرجنسی کے تناظر میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر ایک ٹاسک فورس بھیجی۔ اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔