Unknown planes struck Iran militias hideouts in Syria again

دمشق:(اے یو ایس ) سیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس(المرصد)کے مطابق نامعلوم جنگی طیاروں نے ایک بار پھر مشرقی شام کے علاقے دیر الزور کے البوکمال شہر میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’المرصد‘ کے مطابق نامعلوم طیاروں نے عراق کی سرحد کے قریب البوکمال کے مقام پر واقع ایرانی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر یہ بمباری کی ۔ جب بمباری کی جا رہی تھی اس علاقے کی فضائی حدود میں ڈرون طیارے بھی پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں۔

انسانی حقوق گروپ کے مطابق مغربی فرات کے علاقے بالخصوص شام اور عراق کی سرحد پر نامعلوم طیاروں کی طرف سےایرانی حمایت یافتہ ملیشیاو¿ں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔الم±رصد کے مطابق3 ستمبر سے 8اکتوبر کے دوران اس علاقے میں نامعلوم ڈرون طیاروں کے ذریعے تین بار ایرانی ملیشیاؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔تازہ بمباری میں ایران نواز ملیشیا کے تین جنگجو ہلاک اور کم سے کم 15 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے عراقی شہری بیان کیے جاتے ہیں جب کہ زخمیوں کا تعلق بعض دوسرے ملکوں سے ہے۔

بمباری میں کم سے کم چھ اہداف کو مکمل یا جزوی طورپر تباہ کیا گیا۔ایران ایک طرف شام میں عراق کی سرحد کے قریب اپنے پاو¿ں مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے اور دوسری طرف نامعلوم طیاروں کے ذریعے ایرانی ملیشیاوں کے ٹھکانوں کو بھی باربار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ بمباری ایرانی ملیشیاو¿ں کو ان کے عزائم کی تکمیل سے روک رہی ہے۔عراق کی سرحد پر موجود ٹھکانوں میں لبنان اور عراقی حزب اللہ کے جنگجو موجود ہیں۔ دیر الزور گورنری میں افغان عسکریت پسندوں کو بھی متعدد بار فضائی حملو کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔