Armed robbers posing as Islamic Emirate members arrested

کابل: اسلامی امارات افغانستان کے محکمہ سراغرسانی نے ڈاکوو¿ں کے ایک ایسے مسلح گروہ کو پکڑ اہے جو خود کو اسلامی امارات کے اہلکار بتا کر تلاشی لینے کے بہانے کابل میں گھروں میں گھس کر لوٹ پاٹ کر رہے تھے۔خفیہ محکمہ کے مطابق یہ گروہ اس وقت پکڑا گیا جب اس کے لوگ کابل شہر کے پی ڈی 8میں ایک گھر کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔

خفیہ محکمہ کے پی ڈی 8 کےانچارج ملا رحمت اللہ نے کہا کہ گذشتہ شب ہمین ایک اطلاع ملی کہ کچھ لوگوں نے ایک مکان کو گھیر رکھا ہے اور وہ خود کو اسلامی امارات کے اراکین بتا رہے ہیں ۔ہم نے ان کا پتہ لگانے کی کوشش کی اور تقریباً نصف شب میں ہم ان کا ٹھکانہ معلوم کرنے میں کامیاب ہو گئے اور وہاں پہنچ کر ہم نے انہیںگرفتار کر لیا۔

ان کے پاس سے بندوقیں ، گاڑیاں اور فوجی وردی بر آمد ہوئی ہے۔دریں اثنا اسلامی امارات کے سلامتی دستوں نے اسلامی امارات کے نام کا غلط استعمال کرنے اور لوگوں کے خلاف جرائم کرنے کے الزامات میں کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔افغان شہریوں نے اسلامی امارات سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔