Elderly man from Madhya Pradesh's Sagar walks 700 km to meet PM Modi

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے گرام پیپریا، جیت پور، دیوری ساگر ضلع سے پیدل چل کردہلی آئے ایک بزرگ شخص چھوٹے لال اہیر دار سے ملاقات کی۔ اس پرمرکزی وزیر مملکت جل شکتی پرہلاد سنگھ پٹیل نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عام آدمی کی اہمیت سمجھتے ہیں اوریہی جمہوریت کی اصلی طاقت ہے۔ وہیں وزیر اعظم سے ملنے کے بعد چھوٹے لال نے ان سے اظہار تشکر کیا اور پٹیل کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے وہ وزیر اعظم سے ملاقات کر کے اپنے علاقہ کے مسائل کو ان کے سامنے رکھ سکے۔63سالہ اہیروار نے وزیر اعظم کو ایک مطالبہ نامہ بھی پیش کیا۔جس میں بے روزگاری کے معاملہ کو اجاگر کیا گیا تھا۔اور اپیل کی گئی تھی کہ روزگار بہم پہنچانے کے لیے خطہ میں صنعتیں لگائی جائیں۔