Israeli foreign affairs minister Lapid thanks Jaishankar for visit

نئی دہلی : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران اپنے اسرائیلی ہم منصب یائر لیپید سے ملاقات کی اور ان دونوں نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کے کوویڈ19ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کرنے پر اتفاق کیا۔لیپیڈ نے جے شنکر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا جو کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد کسی ہندوستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

فیقین نے آئندہ ماہ نومبر سے آزاد تجارتی علاقہ معاہدے پر تجدید مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی۔قبل ازیںاسرائیل کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون اشپیز نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں ہندوستانیوں کو دسہرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے آئندہ دورے کا اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا ،ڈاکٹر جے شنکر کی اسرائیل آمد سے قبل آپ سبھی کو شبھو بجویا/ہیپی دسہرہ۔ہندوستان ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت قریبی دوست بھی ہے۔ہندوستان میں اسرائیل کے نئے سفیر ناورگیلون نے ان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ، ہم ڈاکٹر جے شنکر کو اسرائیل میں خوش آمدید کہنے کو پرجوش ہیں۔