Mahmood Madani among world's 50 most influential muslims

نئی دہلی: اردن کے ریسرچ ادارہ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر( آرآئی ایس ایس سی) نے عالمی مسلم شخصیات کی تازہ فہرست برائے 2022 جاری کردی ہے، جس میں جمعیت علما ہند(م) کے صدر اور معروف مذہبی رہنما مولانا محمود مدنی کو لگاتار تیرہویں بار دنیا کی پچاس بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا ہے۔وہ اس فہرست میں ہندوستان کے سب سے بااثر عالم اور مذہبی وسماجی رہنما قرار دیے گئے ہیں۔

پانچ سو افراد پر مشتمل اس فہرست میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے حیات ( سیاست ، سماجیات،تعلیم ،سائنس وغیرہ) سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات شامل ہیں،مگر ٹاپ50 میں مولانا محمود مدنی اکیلے ہندستانی ہیں۔گزشتہ سال مشہور بریلوی عالم دین مفتی اختر رضا خاں قادری ازہری اس فہرست میں شامل تھے ، مگر وہ وفات پاچکے ہیں۔ان کے علاوہ داؤدی بوہرہ رہنما سیدنا محمد برہان الدین بھی ٹاپ 50 بااثر مسلم رہنماو¿ں میں شامل کیے جا چکے ہیں۔

ان کے علاوہ اب تک جن ہندوستانی علماو و مذہبی رہنماو¿ں کو یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے ان میں مولانا وحید الدین خان، رابع حسنی ندوی،بہا الدین محمد جمال الدین ندوی اور ممبر پارلیمنٹ و آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی بھی شامل ہیں۔