PM Modi's big attack on Akhilesh Yadav:His identity is not a socialist but a familyist

کشی نگر(اترپردیش): مشرقی اترپردیش کے کشی نگر میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد ایک عوامی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ کے آنے سے پہلے حکومت کو غریبوں کی فکر نہیں تھی۔ یہ سماجوادی نہیں، بلکہ خاندان وادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے جو حکومت یہاں پر تھی، اس کی پالیسی تھی- مافیا کو کھلی چھوٹ، کھلی لوٹ… آج وزیراعلیٰ یوگی کی قیادت میں یہاں مافیا معافی مانگتا پھر رہا ہے اور سب سے زیادہ درد بھی مافیا وادیوں کو ہو رہا ہے۔ قبل ا زیںوزیر اعظم کشی نگر میں ایئر پورٹ کا افتتاح کیا۔

ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے حکومت اتر پردیش کے ساتھ مل کر کشی نگر ایئر پورٹ تیار کیا ہے، جس کی ایک نئی ٹرمنل عمارت ہے جس کی تخمینہ لاگت 2600 کروڑ روپئے اور اسے 3600 اسکوائر میٹر میں تیار کیا گیا ہے۔ نئے ٹرمنل میں بھیر بھاڑ والے اوقات میں 300 مسافروں کے آمد رفت کی سفر ی سہولت فراہم ہوگی۔