U.K., India joint military exercise is to keep peace and stability: CSG top officer

نئی دہلی: برطانیہ کے کیریر اسٹرائیک گروپ (سی ایس جی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ کونکن شکتی کے عنوان سے ہونے والی ہند یو کے فوجی مشق کا مقسڈ فوجی و ثقافتی رشتوں کو استحکام بخشنا ہے۔واضح ہو کہ ہندوستان اور برطانیہ کی تینوں افواج کے درمیان ایک ہفتے تک چلنے والی پہلی مشترکہ فوجی مشق ’کونکن شکتی شروع ہوگئی۔مشترکہ فوجی مشق کا پہلا مرحلہ مغربی ساحل پر دو مراحل میں ہوگا اور بندرگاہ کا مرحلہ ممبئی میں جمعرات سے ہفتہ تک ہوگا جبکہ بحری مرحلہ 24 سے 27 اکتوبر تک منعقد کیا جائے گا۔

برطانیہ کی رائل افواج کی طرف سے طیارہ بردار بحری جہازکوئین ایلیز بیتھ ، اس پر تعینات ایف 35 جنگی طیارہ اور ہیلی کاپٹر، ٹائپ 23 فریگیٹ رچمنڈ اور دیگر پلیٹ فارم حصہ لے رہے ہیں ،ہندوستانی بحریہ کی طرف سے تین جنگی جہاز آئی این ایس کولکتہ، آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس چنئی ، دو فری گیٹ آئی این ایس تلوار اور آئی این ایس تیگ حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ سی کنگ 42 بی ، کاموف 31 اور چیتک ہیلی کاپٹر ، مگ 29 جنگی طیارہ ، ڈورنیئر اور پی 8 آئی ٹوہی طیارہ حصہ لیں گے۔مشق میں فضائیہ کا جنگی طیارہ جیگوار ، سکھوئی اور دیگر پلیٹ فارم بھی حصہ لیں گے۔