Unknown armed men gun down religious scholar in Afghanistan's eastern province

جلال آباد: افغان صوبہ ننگر ہار کے دارالخلافہ جلال آباد کے ایک عہدیدار کے مطابق مشرقی ننگر ہار کے بہسودضلع میں ایک مقامی مسجد کے امام کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس عہدیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم بندوق برداروں نےدوشنبہ کی صبح مقام خان علاقہ میں ایک امام مفتی سعید اللہ پر اندھادھند گولیاں چلادیں کئی گولیاں ان کے جسم میں پیوست ہو گئیں جس سے انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

اسی دوران ایک اور عہدیدار نے نام مخفی رکھنے کی درخواست کے ساتھ بتایا کہ جلال آباد شہر کے پولس ڈسڑکٹ 8میں قاسم آباد کالونی میں صبح کی بھیڑ بھاڑ کے دوران ایک گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی جس میں دو افرا د زخمی ہوگئے۔ ننگر ہار کے کلئی مقامات بشمول دارلخلافہ جلال آباد شہر اکثر دھماکوں سے گونجتا رہا ہے اور ان دھماکوں کی دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) ذمہ داری لیتی رہی ہے۔