Maryam takes dig at Pak PM over his old remarks on Nawaz Sharif performing Umrah trip

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے اس پوسٹ پر عمران خان کو نشانہ بنایا ہے۔ دراصل ، بنیاد پرست تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے حامیوں نے لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر عمرہ کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

ایسے کشیدہ ماحول میں عمران خان کی عدم موجودگی کے حوالے سے پاکستان میں بھی سیاست گرما گئی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این)کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے پرانے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹر پر عمران خان کے2014 میں دئیے گئے ایک بیان کو شیئر کر کے کھری کھری سنائی۔ 6 سال پرانے بیان میں عمران خان نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف پر حملہ کیا تھا، جو عمرے کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔

عمران خان اس وقت اپوزیشن لیڈر تھے، تب انہوں نے کہا تھا کہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے، پھر بھی نواز شریف عمرہ کرنے گئے ہیں ۔اس وقت عمران کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ جب ان کے والد (نواز شریف)عمرہ کرنے سعودی عرب گئے تھے تو ملک نہ تو تباہی کے دور سے گزر رہا تھا اور نہ ہی کوئی سرکاری عہدیدار شادی کے پروگراموں میں شامل ہو رہا تھا۔ ایک روز قبل ہی مریم نواز کی قیادت میں اپوزیشن نے پاکستان میں بڑھتی مہنگائی پر عمران خان حکومت کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ اپوزیشن رہنما ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکال رہے ہیں۔