India successfully tests nuclear-capable Agni-5 ballistic missile

نئی دہلی:ہندوستان کو میزائل کے شعبہ میں اس وقت ایک اور زبردست کامیابی ملی جب اس نے بدھ کے روز 5000 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت والی میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا۔حکومتی ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی-5 کا اڈیشہ کے اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کامیاب تجربہ کیا گی۔

یہ میزائل بڑی برق رفتاری سے 5000 کلومیٹر تک ہدف کو اچوک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں تین مراحل کا ٹھوس ایندھن کا انجن استعمال ہوتا ہے۔ اگنی-5 ایک ہندوستانی جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل ( آئی سی بی ایم) ہے، جسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کیا ہے۔

سرکاری بیان میں میزائلوں کے پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر ہندوستان کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ اگنی-5 سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ 27 اکتوبر (بدھ) 2021 کو اوڈیشہ کے اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے تقریباً 1950 بجے کیا گیا۔