Kosovo blacklist a company and 7 individuals for links to Hezbollah

بیروت:(اے یو ایس ) سربیا سے یکطرفہ آزادی حاصل کرنے والے کوسوو ہ نے سات مقامی تاجروں اور ایک کمپنی پر لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ساتھ روابط کی وجہ سے پابندیاں عائد کی ہیں۔کوسوو نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکا کی طرف سے حزب اللہ پر عائد پابندیاں کی گئی ہیں۔

کوسوو حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سات افراد اور رئیل اسٹیٹ کمپنی کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ سات افراد ملک نہیں چھوڑ سکتے یا کوسوو میں دوسرے افراد یا کمپنیوں سے رقم وصول نہیں کر سکتے۔قابل ذکر ہے کہ جزوی طور پر تسلیم کیے جانے والے کوسووہ کی آزادی کو لبنان تسلیم نہیں کرتا۔ ستمبر 2020 میں کوسووہ اور سربیا کے درمیان وائٹ ہاو¿س میں منعقدہ سربراہ اجلاس کے بعد کوسوو ہ نے اس سال کے شروع میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔گذشتہ ستمبر میں امریکی وزارت خزانہ نے لبنانی حزب اللہ گروپ سے متعلق پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر کے ذریعے حزب اللہ کے لیے ایک بڑے مالیاتی نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے۔ اس شعبے کے ڈائریکٹر اینڈریا جیکی نے کہا کہ حزب اللہ اپنے خزانے کو بھرنے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حمایت کرنے کے لیے مالیاتی اداروں کے عالمی نیٹ ورک تیار کر کے بین الاقوامی مالیاتی نظام کا غلط استعمال کرنا چاہتی ہے۔