First-ever open-air theatre inaugurated over Jammu and Kashmir's Dal Lake

سری نگر: 1964 کی بالی ووڈ فلم کشمیر کی کلی تو آپ کویاد ہی ہوگی۔ کشمیر کی ڈل جھیل کے منظر اور وادی کی خوبصورتی کو دہرانے والی فلم نے ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا یا تھا۔ ان دنوں کشمیر میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کومل رہا ہے۔ ڈل جھیل میں اوپن نیئر تھیٹر کی رنگین شام لوگوں کولطف اندوز کر رہی ہے۔کشمیر میں تھیٹر بند ہوئے کئی دہائیاں گزر چکی ہیں۔ ایک انوکھی کوشش کرتے ہوئے جموں و کشمیر حکومت نے اب اوپن ایر تھیٹر شروع کیا ہے۔

پروگرام کے افتتاح کے موقع پر ہندی فلم کشمیر کی کلی دکھائی گئی۔ یہ تھیٹر فیسٹیول اسمارٹ سٹی سری نگر اور مشن یوتھ آف جے اینڈ کے کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جی این ایتو کے مطابق ہم نے ڈل جھیل کے درمیان میں اوپن تھیٹر شروع کیا۔ لوگ شکاروں میں بیٹھ کر فلمیں دیکھ سکتے ہیں۔

ہاؤس بوٹ میں رہنے والے سیاحوں کے لیے یہ ایک شاندار نظارہ ہوگا۔ ہم نے لیزر شو بھی شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کشمیر کی ثقافت اور کشمیر کے کھانے بھی پیش کیے جائیں گے۔ سیاحوں کے لیے شکار گاہوں اور کشتیوں کا بھی انتظام ہوگا۔ اس موقع پر نہرو پارک سے کبوتر خانہ تک ایک شکارہ ریلی بھی نکالی گئی۔