Muezzin dies of heart attack after calling for prayer in Egypt

قاہرہ :(اے یو ایس ) مصر میں فجر کی اذان دیتے ہوئے ایک بزرگ مو¿ذن کے اچانک انتقال کی خبر نے ہر طرف صدمے کا ماحول پیدا کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق المنوفیہ گورنری میں الباجور مرکز کے علاقے میں ایک بزرگ مؤذن الحاج حسنی نماز فجر کی اذان دیتے ہوئے ’حی علی الصلواة‘ کے الفاظ پر رک گئے اور بقیہ اذان مکمل نہیں کی۔

معلوم کرنے پر پتا چلا کہ ان کی روح پرواز کر چکی تھی۔یہ واقعہ جمعہ کو نماز فجر کی اذان دیتے وقت پیش آیا۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ موذن نہایت دیندار،نیک اور خوش اخلاق و خوش الحان تھے۔ان کے بیٹے محمود حسنی نے بتایا کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے اس مسجد میں بلا معاوضہ اذان دینے کے فرائض انجام دے رہے تھے۔