Sodhi, Santner and Mitchell put India on the brink

دوبئی:یہاں کھیلے جارہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے اعزاز کی مضبوط دعویداروں میں سے ایک قرار دیے جانے والے ہندوستان کو8سے شکست دے کر جہاں ایک جانب سیمی فائنل میں پہنچنے کے اپنے امکانات روشن رکھے وہیں دوسری جانب ٹیم انڈیا کے لیے لمحہ فکریہ پیدا کر دیا کیونکہ اب ہندوستان کو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے باقی میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا یا پھر بصورت دیگر اپنے باقی تینوں میچ ہر حال میں جیتنا ہوں گے۔111ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم نے ٹیم انڈیا کے بولروں کی پاور پلے سے ہی درگت بناتے ہوئے جیت کے لیے مطلوبہ اسکور محض14.3اووروں میں ہی پورا کر لیا۔

اگرچہ چوتھے اوور میں فاسٹ بولر جسپریت بومرا نے مارٹن گپتل کو ان کے نجی اسکور20رنز پر آؤٹ کر کے اپنے کپتان وراٹ کوہلی کو راحت کا سانس لینے کا موقع دیا کیونکہ گپتل کا بلا قہر برپا کر ردہا تھا اور انہوںنے یہ اسکور17بالوںپر بنا کر چوتھے اوور میں ہی ٹیم کو کم و بیش ایک چوتھائی منزل تک پہنچا دیا تھا۔ لیکن ان کے ساتھی افتتاحی بلے باز ڈیرل مشل نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور گپتل کا ساتھ چھوٹ جانے کے باوجود اپنا جارحانہ انداز ترک نہیں کیا اور کپتان ولیمسن کے ساتھ تیزی سے منزل کی جانب بڑھنا جاری رکھا ۔لیکن ایک لمبا شاٹ کھیلتے ہوئے وہ 35 عین اس وقت آؤٹ ہوگئے جب انہیں ٹی ٹونٹی میں اپنی پہلی ہاف سنچری کے لیے محض ایک اور ٹیم جیت کے ہدف سے 15رنز دور تھی۔ انہوں نے 35گیندوں پر 49رنز بنائے جس میں ان کے چار چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔ ولیمسن 31گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے33رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔

ہندوستان کی جانب سے بومرا دو وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔ اس سے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر ٹیم انڈیا ماررہ20اووروں میں 7وکٹ پر محض110رنز ہی بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کے لیے اس کے لیگ اسپنراندر بیر سنگھ سوڈھی نے نہایت کفایتی نیز تباہ کن بولنگ کر کے ٹیم انڈیا کو ایک بڑا اسکور بنانے سے روکنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔سوڈھی نے اپنے کوٹے کے چار اووروں میں محض 17رنز دیے اور دو اہم بلے بازوں روہت شرما اور کپتان وراٹ کوہلی کو آو¿ٹ کیا۔ٹیم انڈیا کی جانب سے رویندر جڈیجہ19گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے26اور ہاردیک پانڈیا 24گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ23رنز بنا کر نمایاں رہے۔

روہت شرما نے 14گیندوں پر اتنے ہی رنز بنائے اور اس کے لیے انہوں نے ایک چوکا اور ایک ہی چھکا لگایا۔رشبھ پنت نے19گیندوں پر 12اور وراٹ کوہلی نے17گیندوں پر 9رنز بنائے اور دونوں کے ہی بلے سے گیند ایک بار بھی باو¿نڈر ی کے آس پاس تک نہیں پہنچ سکی۔ سوڈھی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔