President presents Padma Awards, Padma Vibhushan posthumous to Sushma Swaraj, Arun Jaitley and George Fernandez

نئی دہلی: (اے یو ایس ) صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں119شخصیات کو پدم ایوارڈز سے سرفراز کیا۔ کئی رہنماو¿ں اور مختلف میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی کچھ شخصیات کو بعد از مرگ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ان میںسابق مرکزی وزراجارج فرنانڈیزسشما سوراج اور ارون جیٹلی ہیں ان سب کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔اس تقریب میں پی ایم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔صدر رام ناتھ کووند نے 119 پدم ایوارڈز پیش کئے۔

اس سال کی فہرست میں 7 پدم وبھوشن، 10 پدم وبھوشن اور 102 پدم شری ایوارڈز شامل ہیں۔پدم ایوارڈز میں 29 خواتین ہیں۔ 16 شخصیات کو بعد از مرگ پدم ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے۔خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو پدم وبھوشن جبکہ گلوکار عدنان سمیع کو پدم شری سے نوازا گیا ہے۔یہ ایوارڈ سابق مرکزی وزیر سشما سوراج کی جانب سے ان کی بیٹی بنسوری سوراج نے اور ارون جیٹلی کی جانب سے ان کی اہلیہ سنگیتا جیٹلی نے وصول کیا۔یہ ایوارڈز 1954 میں شروع کیے گئے تھے ان کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔

نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت 2014 سے بہت سے نامعلوم ہیروزکو اعزاز دے رہی ہے جنہوں نے معاشرے کے لیے مختلف طریقوں سے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ان ایوارڈز کے ذریعے مختلف شعبوں میں لوگوں کے شاندار کام یا تعاون کو سراہا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں تمام شعبوں میں خدمات، فنون، ادب اور تعلیم، کھیل، طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی کام، سول سروس، تجارت اور صنعت وغیرہ جیسے شعبوں میں دیے جاتے ہیں۔