Afghanistan Taekwondo team won first place with seven medals

کابل: افغان تائکونڈو ٹیم نے پاکستان میں کھیلے گئے مرد فری اسٹائل تائکونڈو کے عالمی مقابلے میں سات تمغے جیتے۔ پاکستان کے شہر اسلام آباد میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں قومی ترنگے پرچم تلے 19افغان کھلاڑیوں نے دو ٹیموں کی شکل میں شرکت کی۔ یہ عالمی مقابلہ ’پاکستان اوپن“ کے عنوان سے اسلام آباد میںمنعقد کیا گیا تھا۔

افغان تائکونڈو فیڈریشن کے ترجمان ذبیح شازاد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان تائکونڈو ٹیم نے کھیل میں17پوائنٹس بنائے۔ شازاد نے مزید کہا کہ افغان تائکونڈو اے ٹیم نے ایک طلائی، 3نقرئی اور ایک کانسہ کا تمغہ جیتا۔ٹیم دو کانسہ کے تمغے جیتنے سے معمولی فرق سے رہ گئی۔مجموعی طور پر ان کھلاڑیوں نے 7میڈل جیتے۔

درجہ بندی میں 15ممالک میں افغانستان پہلے نمبر پر رہا۔ جہاں تک مردوں اور عورتوں کے زمرے کے درمیان تمغوں کی تعداد کا معاملہ ہے تو اس میں افغان خواتین کے شرکت نہ کرنے کے باعث افغانستان چوتھے نمبر پر رہا۔ ان مقابلوں میں جو تین روز پہلے شروع ہوئے تھے 15ممالک کے422کھلاڑیوں نے شرکت کی۔