Opposition alliance demand snap polls to save Pakistan

اسلام آباد: پاکستان کی بڑی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ہفتے کے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عمران خان پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی۔پی ڈی ایم کے مقررین نے کہا کہ عمران حکومت ملک کی خودمختاری کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایک بے مثال معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ دنیا سے الگ تھلگ ہو چکا ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریگل چوک پر ہونے والی ریلی میں پی ڈی ایم رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی موجودہ تحریک کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ انہوں نے کارکنوں اور حامیوں سے کہا ہے کہ وہ مضبوط اور متحد رہیں۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے کہا کہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے اپوزیشن کی آٹھ جماعتوں کو متحد ہو کر پاکستان کو بچانے کے لیے جدوجہد کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کا واحد راستہ فوری طور پر منصفانہ عام انتخابات کا انعقاد ہے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ناراض عوام عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی(پی ٹی آئی) کی حکومت کی ناکامیاں گنتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک میں خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔