Purvanchal Expressway inauguration : This is the expressway of UP’s development, says PM Modi

سلطان پور:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے سلطان پور ضلع کے کراول کھیڑی میں پروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاست کی ترقی کا ایکسپریس وے ہے اور یہ ایک نئے اترپردیش کا راستہ دکھائے گا۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعظم نے ریاست کو 341 کلومیٹر طویل پوروانچل ایکسپریس وے کا تحفہ دیا ہے۔ وزیر اعظم بدھ کے روز دوپہر تقریباً 1.30 بجے ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی ٹرانسپورٹ طیارے سی130جے سے پہنچے ۔یہ طیارہ ایکسپریس وے پر بنائے گئے 3.1 کلومیٹر طویل رن وے پر اترا۔ یہ پروانچل ایکسپریس وے لکھنؤ کے چاند سرائے سے شروع ہوکر بارہ بنکی ، امیٹھی، ایودھیا، سلطان پور، امبیڈکر نگر، اعظم گڑھ، م مﺅ اور غازی پور سے گذرے گا۔

واضح ہو کہ ویر ارعظم نے جولائی2018میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے کل بھوپال میں رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا آج کا دن شاندار تاریخ اور بھوپال مدھیہ پردیش اور پورے ملک کے شاندار مستقبل کے سنگم کا دن ہے بھوپال کے اس جدید اسٹیشن پر جو بھی آئے گا وہ اس بات کا عکس دیکھے گا کہ ہندوستانی ریلوے کا مستقبل کتنا جدید اور روشن ہے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کا پرانا نام حبیب گنج ریلوے اسٹیشن تھا پی ایم نے کہا ہندوستان کیسے بدل رہا ہے اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں تو آج ہندوستانی ریلوے بھی اس کی ایک اچھی مثال بن رہی ہے 6 سال پہلے تک جو بھی ہندوستانی ریلوے سے گزرتا تھا وہ ہندوستانی ریلوے کو کوستا ہوا نظر آتا تھا جو سہولیات کبھی ایئرپورٹ پر میسر تھیں آج ریلوے اسٹیشن پر مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا آج کا ہندوستان نہ صرف جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ریکارڈ سرمایہ کاری کر رہا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنا رہا ہے کہ پروجیکٹوں میں تاخیر نہ ہو حال ہی میں شروع کیا گیا پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان اس قرارداد کو پورا کرنے میں ملک کی مدد کرے گا۔ آج ملک میں 175 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں کو نئے سرے سے بنایا جا رہا ہے تاکہ ریلوے سٹیشن کے پورے ایکو سسٹم کو اسی طرح تبدیل کیا جا سکے۔