Air pollution: schools colleges closed in Delhi-NCR till further order

نئی دہلی: (اے یو ایس)دہلی این سی آر خطے میں فضائی آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوجانے کے بعد ہوا کے معیار پر نگاہ رکھنے والے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے دہلی ۔این سی آر میں تاحکم ثانی تمام اسکول، کالج اور تعلیمی دارے بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ فضائی آلودگی کے حوالے سے سی اے کیو ایم نے دہلی، پنجاب ،ہریانہ، اترا کھنڈ اور راجستھان کے عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا جس کے بعد یہ ہدایات جاری رنے کے ساتھ ہی اس ضمن میں تمام حکومتوں کو 22نومبر تک تعمیل رپورٹ پیش کرنے کہا ہے۔علاوہ ازیں 21نومبر تک دہلی این سی آر میں 50فیصد اسٹاف کو گھر سے کام رنے کو کہا گیا ہے۔ س کا اطلاق نہ صرف سرکاری بلکہ نجی دفاتر پر بھی ہوگا۔ 21نومبر تک دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔البتہ اشیائے ضروریہ لانے والے ٹرک اس سے مستثنیٰ رہیں گے۔

واضح ہو کہ راجدھانی دہلی میں آلودگی ایک بار پھر شدید درجے پر پہنچ گئی ہے۔ دہلی کے متھرا روڈ علاقے میں شام 4 بجے اے کیو آئی 404 تک پہنچ گیا۔ وہیں دہلی سے متصل یوپی، ہریانہ اور راجستھان میں بھی زہریلی ہوا خطرناک سطح پر ہے۔ منگل کی سہ پہر 3 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 10 آلودہ ترین شہروں میں سے آٹھ یوپی اور ہریانہ کے ہیں۔ جبکہ ایک دہلی اور راجستھان کا علاقہ ہے۔دہلی کے علاوہ ہریانہ کے جند اور مانیسر میں فضائی آلودگی کی سطح سنگین درجہ میں پہنچ گئی ہے۔ جبکہ یوپی کے نوئیڈا اور باغپت میں بھی یہی صورتحال ہے۔ ہریانہ کے حصار، بہادر گڑھ، روہتک، گروگرام میں بھی آلودگی انتہائی خراب سطح پر ہے۔ وہیں راجستھان کے بھیواڑی علاقے میں بھی یہی صورتحال ہے۔

دہلی،این سی آر کے بیشتر شہروں میں کم و بیش آلودگی تشویشناک سطح پر ہے۔ دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے ) کو ایک تجویز بھیجی ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کرنے کے لیے ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں اور میٹرو میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ دہلی حکومت کا ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ بسوں کی فریکوئنسی بڑھانے کے مقصد سے پرائیویٹ بسوں کو کرایہ پر لے سکتا ہے۔ منگل کو وزیر ٹرانسپورٹ نے اس سلسلے میں تقریباً 7 سے 8 پرائیویٹ بس آپریٹرز کے ساتھ میٹنگ کی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ بسوں کی فریکوئنسی بڑھانے کے لیے تقریباً 500 سے 700 پرائیویٹ بسیں کرایہ پر لے سکتا ہے۔