Fifty five Kashmiri couple tie knot in valley's biggest mass ceremony

سرینگر:(اے یو ایس )جعفریہ کونسل جموں کشمیر نے سرینگر میں 55 جوڑوں کی ایک ساتھ شادی کرادی۔ امر سنگھ کلب سرینگر میں منعقد اس اجتماعی شادی میں جن لڑکیوں کی شادی کرائی گئی ان میں سے 19 لڑکیاں یتیم ہیں۔

کونسل کے چیئرمین حاجی مصدق کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اب جہیز کی بدعت زور پکڑ رہی ہے اور شادیوں پر بھاری اخراجات کے باعث کئی بچیاں شادی کی عمر پار کرچکی ہیں اور ان کے والدین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں لہذا ان کی مدد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس شادی کے دوران علما نے نکاح کی اہمیت بیان کی اور شادی میں اصراف سے پرہیز کرنے پر زور دیا۔ اس اجتماعی شادی کے دوران ان نئے جوڑوں کو ازواجی زندگی شروع کرنے کے لئے سامان بھی فراہم کیا گیا۔

عبدل مجید نامی ایک د±لہے نے کہا کہ ایسے اقدامات آج کے دور میں کافی اہم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایسے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔جعفریہ کونسل نے اجتماعی شادیوں کا یہ سلسلہ 2015 سے شروع کیا۔ کونسل کے چیئرمین حاجی مصدق نے کہا کہ صاحب ثروت لوگوں کو اپنی بیٹیوں کی شادی کے وقت یہ دھیان رکھنا چاہئیے کہ آس پاس جو مفلس لوگ ہیں ان کی بیٹیوں کی شادیاں کیسے ہوں۔

حاجی مصدق کے مطابق سال 2014 میں سیلاب کے دوران انھوں نے کئی ایسی لڑکیاں دیکھی جن کی شادی کا پورا سامان سیلاب کی نذر ہوا اور اس صورتحال نے انھیں جھنجھوڑ دیا اور یہ سلسلہ انھوں نے شروع کیا۔ ا±نکے مطابق کوویڈ 19-کے پیش نظر گذشتہ دو سال سے وہ یہ اجتماعی شادیاں نہیں کراسکے لیکن اب اس پروگرام کے ساتھ انھوں نے دوبارہ اپنا یہ سلسلہ بحال کیا اور مستقبل میں کئی ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔