Taliban sends 2700 drug addicts in treatment centres

کابل:(اے یوایس)طالبان حکومت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2700 سے زائد نشے کی عادی افراد کو علاج کیلئے اسپتالوں اور طبی مراکز منتقل کردیا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں محکمہ انسداد منشیات نے کابل کی سڑکوں سے نشہ کی لت میں مبتلا متعدد افراد کو علاج کیلئے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز منتقل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ علاج کیلئے منتقل کیے گئے نشے کے عادی افراد کی تعداد 2700 سے زائد ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسپتالوں اور مراکز میں کئی افراد کو علاج معامجے کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں افراد کا اب بھی ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی علاج جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ طالبان حکومت سرد موسم اور جگہ کی کمی کے باوجود منشیات کے عادی افراد کا علاج جاری رکھے ہوئے ہے اور ان افراد کے گزر بسر کیلئے مناسب حل بھی تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔