Sudhir Chaudhary ‘dropped’ as speaker at Abu Dhabi event after UAE princess calls Zee News anchor terrorist

نئی دہلی:(اے یوایس)زی نیوز کے سدھیر چودھری کو متحدہ عرب امارات کی شہزادی کی جانب سے متنازعہ ٹی وی اینکر کو دہشت گرد کہنے کے بعد ابوظہبی کے ایک پروگرام سے بطورا سپیکر ڈراپ کر دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسم نے اتوار کو ٹویٹر پر بتایا کہ چوہدری کو ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔انہوں نے لکھاکہ سدھیر چودھری ابوظہبی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے مقررین کے پینل سے باہر ہو گئے ہیں۔

شہزادی نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف انڈیا کے ابوظہبی چیپٹر کے ممبران کا ایک احتجاجی نوٹ بھی شیئر کیا، جنہوں نے چودھری کو باڈی کی آئندہ تقریب میں بطور اسپیکر مدعو کرنے کے فیصلے سے اختلاف کا اظہار کیا۔ آئی سی اے آئی کے ابوظہبی چیپٹر کے ممبران، یہ نوٹ اس باب کے آئندہ سیمینار میں متنازعہ صحافی سدھیر چودھری کو مقررین کے پینل میں شامل کرنے کے فیصلے سے اپنی مایوسی اور اختلاف کا اظہار کرنے کے لیے لکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادی ہینڈ نے ہفتہ کے روز چوہدری کو یو اے ای میں مدعو کرنے کے فیصلے پر غصے میں رد عمل ظاہر کیا تھااور ٹی وی نشریات کے ذریعے اسلامو فوبیا کو فروغ دینے میں ان کے کردار کے باعث چوہدری کو ’دہشت گرد‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے منتظمین کو یاد دلایا تھا کہ کس طرح متنازعہ ٹی وی اینکر اسلام اور اس کے پیروکاروں کو معمول کے مطابق بدنام کرتا رہا ہے۔

شہزادی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا؟شہزادی نے ایک اور پیغام میں لکھا کہ سدھیر چوہدری کے شوز مکمل طور پر اسلامو فوبیا سے متعلق ہوتے ہیں جس میں ہندوستان کی 20 کروڑ مسلم آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ صحافی کے زیادہ تر پرائم ٹائم شوز ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف براہ راست تشدد کا باعث بنتے ہیں۔شہزادی نے اپنے ٹوئٹ میں فنکنش کے منتظمین سے پوچھا کہ آپ ہوتے کون ہیں ایک اسلام مخالف شخص کو میرے پرامن ملک میں دعوت دینے والے؟واضح ہو کہ سدھیر چوہدری کو 2012 میں ایک صنعتکار سے 10 کروڑ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ایک ماہ تک بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں گزارنا پڑا تھا۔