نئی دہلی: امریکہ چین تعلقات میں تجارت، اقتصادی اور دفاعی معاملات پر نگرانی کرنے والے گروپ چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی ریویو کمیشن (یو ایس سی سی) نے چین کے اس دعوے کی پول کھول دی کہ اس نے ملک سے غربت کا مکمل خاتمہ کر دیاہے۔ یو ایس سی سی امریکہ نے اپنی نئی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چین نے غربت کے خلاف جنگ میں جیتنے جھوٹے دعوے کیے اور زور دیکر کہا کہ بیجنگ کی صد سالہ مہم کے مرکزی موضوعات میں سے ایک رہا ہے۔
یو ایس سی سی نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ صدی کی پروپیگنڈہ مہم کے مرکزی موضوعات میں سے ایک ‘غربت کے خلاف جنگ میں جیت کے حوالے سے چین کا دعوی ٰہے کہ 2015 میں پہلی بار سکریٹری جنرل شی جن پنگ کے پہلے اعلان کردہ ہدف کے تحت اس نے 2020 میں انتہائی غربت کو ختم کر دیا ہے۔ یو ایس سی سی امریکہ – چین تعلقات میں تجارت ، معیشت اور دفاعی مدعوں پر نگرانی اور رپورٹ کرنے کے لئے کانگرس کے ذریعہ بنایا گیا ایک دو طرفہ کمیشن ہے۔
اپریل 2021 میں، چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے غربت کا خاتمہ: چین کا تجربہ اور شراکت کے عنوان سے ایک قرطاس ابیض جاری کیا جس میں غربت کے خاتمے کو پہلے صدی کے ہدف کے حصول کا ایک اہم عمل اور اشاریہ کے طور پر حوالہ دیا گیا اور چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی کوششوں میں واضح کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا کہ چین نے انتہائی غربت کے خلاف جنگ میں مکمل فتح حاصل کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کی ہزاروں سال کی تاریخ میں پہلی بار انتہائی غربت اور چینی عوام کی ایک صدی پر محیط خواہش کو پورا کیا گیا ہے۔
