Five muslim families revert to Hinduism in Muzaffarnagar, UP

لکھنؤ: اترپردیش کے مظفر نگر میں ہندو مذہب ترک کر کے مذہب اسلام قبول کرنے والوں کے ذریعہ اب پھر ہندو مذہب میں واپسی کی خبر ہے۔ پیر کے روز مظفر نگر ضلع کے بگھرا بلاک میں واقع یوگا سادھنا ا?شرم میں مہنت سوامی یشویر جی مہاراج کے ذریعہ گزشتہ کچھ مہینوں میں تقریباً 60 لوگوں کی ہندو مذہب میں واپسی کرائی گئی ہے۔

ہندو مذہب میں واپسی کے اسی ضمن میں کل سہارنپور کی پانچ فیملی کے 26 اراکین کی بگھرا قصبہ میں واقع یش ویر آشرم میں پوجا پاٹھ کراکر جنیﺅ پہناکر پورے رسوم کے ساتھ مسلم مذہب سے ہندو مذہب میں باقاعدہ واپسی کرائی گئی۔

اس بارے میں مذہب میں واپسی کرنے والے عارف سے سدھارتھ بنے شخص نے بتایا کہ وہ سہارنپور ضلع کا رہنے والا ہے اور تقریباً 15 سال قبل ان کے اہل خانہ نے کسی کے بہکاوے میں آکر ہندو مذہب چھوڑ کر مذہب اسلام اپنا لیا تھا، لیکن کل پھر سے اپنے سناتن دھرم میں آکر انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

وہیں نازیہ سے سونیا بنی خاتون نے بتایا کل اپنے مذہب میں واپسی کرکے کافی خوشی ہو رہی ہے۔واضح ہو کہ اس خاندان نے کئی روز قبل ہندو مذہب میں واپسی کی تھی لیکن اسے باقاعدہ واپسی بنانے کے لیے پیر کے روز مکمل ہندو روم کی دائیگی کرائی گئی۔