A Saudi citizen arrested in Riyadh for disrespecting Allah SWT

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پولیس نے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر خدا تعالیٰ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا ہے۔ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فالو اپ کے نتیجے میں ایک شہری کی شناخت اور اسے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے ایسے الفاظ کا استعمال کیا تھا جن سے اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی ظاہر ہوتی ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اسے پبلک پرازیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں پبلک پرازیکیوٹر نے کل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کلپ کے وائرل ہونے کے بعد “ٹویٹر” کے ذریعے خدا کی شان میں گستاخی کے مرتکب شخص کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ذرائع نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے مواد کی صداقت کی تصدیق کرنے اور اسے ملزم سے منسوب ہونے کی تصدیق کے بعد اس کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔