Art 370 will never be restored: Ravinder Raina

جموں:(اے یو ایس ) بی جے پی صدر جموں کشمیر رویندر رینا نے کہا کہ جموں کشمیر میں بہت جلد الیکشن ہونگے اور جموں کشمیر میں بی جی پی کا وزیر اعلی ہوگا۔ رویند رینا نے کپواڑہ میں نیوز18 کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ دفعہ370 کی واپسی ناممکن ہے لوگوں اور سیاسی لیڈران کو اب اسے بھول جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے 370کو کھوکھلا کر رکھا تھا اب اس کی واپسی کیلے کشمیری عوام کو گمراہ کررہی ہے۔انہوں نے کہ کانگرس اب ملک میں ختم ہوچکی ہے اور جموں کشمیر میںتین کانگریس جماعتیں کام کررہی ہے سونیاگاندھی۔غلام نبی آزاد اور غلام احمد میر والی کانگرس۔لہٰذا کانگرس ٹوٹ چکی ہے اس لیے ان کی بیان بازی میں کوئی وزن نہیں ہے۔

محبوبہ مفتی کے متلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رویند رینا نے کہا کہ جو بھی کوءغلط کررہاہے قانون اسے سزا ضرور دےگی۔ محبوبہ مفتی قانون سے بڑھ کر نہیں ہے۔رویندد رینا کا کہنا تھا کہ کشمیری سیاسی جماعتیں بی جے پی کے خلاف پروپیگنڈا کرتی ہیں لیکن بی جے پی کشمیر میں وکاس کیلئے کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد جموں کشمیر میں عوامی حکومت ہوگی لیکن اگلا وزیر اعلیٰ جموں کشمیر میں بی جے پی کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب کشمیر بدل گیا ہے اور کشمیر میں تعمیر ترقی کا نیا دور شروع ہوریا ہے رویندر رینا نے ورکروں پر ضرور دیا کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کریں تاکہ آنے والے وقت میں بی جے پی کشمیر میں اپنے دم پر سرکار تشکیل دے سکے۔انہوں نے کہا کشمیر کی سیاسی جماعتوں بی جے پی کے خلاف پروپگنڈے کرتے ہیں جو کہ کسی بھی طرح کامیاب نہیں ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت بی جے پی کا ہے اور ہر حال میں جموں کشمیر میں بی جے پی کی حکومت ہوگی اور لوگوں کے مسائل کا حل صرف بی جے پی کرسکتی ہے۔۔انہوں نے سرحدی علاقے کرناہ کا دورہ کیا اور ورکرس کنونشن سے خطاب کیا۔