Saudi Arabia to lift travel ban for India and 5 other countries from 1 December

ریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان سمیت چھ ممالک کے تارکین وطن پر عائد سفری پابندیاں، جو کوویڈ-19 وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی تھیں، ختم کردے گا۔ عرب نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ان ہدایات کے تحت، مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگوانے والے تارکین وطن کو براہ راست داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

نیز اب انہیں ملک میں داخل ہونے سے پہلے 14 دن اپنے ممالک سے باہر قرنطینہ میں گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔البتہ ڈائریکٹ سعودی پہونچنے پر کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جس کے تحت قطع نظر اس کے کہ انہوں نے ٹیکے لگوائے یا نہیں انہیں مملکت کے باہر پانچ روز لازمی قرنطینہ ہونا پڑے گا۔وزارت داخلہ نے یہ بھی کہاکہ مملکت واپس آنے کے خواہشمندوں کو وہ تمام صحتی اقدامات کرنے ہوں گے جس سے یہ یقینی ہو جائے کہ وہ اس مرض کے جراثیموں سے پاک ہیں۔

وزارت داخلہ نے ایک اور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تبدیلیاں یکم دسمبر کی رات ایک بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔ اس سے قبل فروری میں، عالمی سطح پرکوویڈ-19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے براہ راست داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔