Gautam Gambhir gets another threat email, third this week

نئی دہلی: مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ یہ تیسرا دھمکی آمیز ای میل ہے جو مبینہ طور پر گمبھیر کو آئی ایس آئی ایس کشمیر سے موصول ہوا ہے۔ اس ای میل میں دہلی پولیس کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ دہلی پولیس اور آئی پی ایس شویتا چوہان بھی کچھ نہیں کر سکتے۔ہمارے جاسوس دہلی پولیس کے اندر موجود ہیں، جو ہمیں آپ کے بارے میں تمام معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل منگل کی رات کو بھی آئی ایس آئی ایس کشمیر کی جانب سے ان کی سرکاری ای میل پر ایک میل موصول ہوئی تھی جس میں انہیں اور ان کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ گمبھیر کے پرسنل سکریٹری گورو اروڑہ نے سطی ضلع ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو دھمکی کے بارے میں ایک شکایت لکھی تھی۔شکایت کے بعد گوتم گمبھیر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ وسطی ضلع پولیس کی ڈپٹی کمشنر شویتا چوہان کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ ای میل میں ملزمان نے رکن اسمبلی اور ان کے اہل خانہ کو جلد جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔