Taliban 'kill' young doctor for not stopping at checkpoint in Herat province of Afghanistan

کابل: طالبان کی اپنے ہی شہریوں کے ساتھ بربریت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان ڈاکٹر کو طالبان جنگجوں نے چوکی پر نہ رکنے پر قتل کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کیس کا تعلق افغانستان کے صوبہ ہرات سے ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ نے بتایاکہ 33 سالہ امرالدین نوری کو طالبان نے پولیس چوکی پر نہ رکنے پر قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق نوری ایک چھوٹا پرائیویٹ کلینک چلاتاتھا اور ان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔طالبان نے 15 اگست کو افغان دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا تھا۔ طالبان کے اقتدار میں آتے ہی انہوں نے دعویٰ کیا تھاکہ وہ افغانوں کی جانوں کا تحفظ کریں گے۔ تاہم صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانوں کے خلاف مظالم کے واقعات عام ہو گئے ہیں۔ اب تک صحافیوں اور خواتین کو مارنے کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔دوسری انب سیکورٹی حکام نے طالبان کے ہاتھوں ڈاکٹر کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ریکارڈ میں ایسا کوئی واقہ نہیں ہے۔