Arab Coalition carries out strikes in Yemeni capital Sanaa

صنعا:(اے یو ایس ) یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں لڑنے والے عرب اتحاد نے اتوار کے روز اپنے فضائی حملوں میں دارالحکومت صنعامیں ”جائز“ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔اس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صنعاءکے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ڈرونز چھوڑنے کے ”فوری ردعمل“ کے طور پر یہ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں دھماکہ خیز مادے سے لدے ڈرونز کا ذخیرہ رکھنے والے الدیلمی فضائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔عرب اتحاد نے اس سے قبل مآرب اور الجوف میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف 15 اہدافی حملوں کی اطلاع دی تھی۔اس نے تصدیق کی تھی کہ اس نے اتوار کی فضائی کارروائیوں میں حوثی ملیشیا کی9 فوجی گاڑیاں تباہ کردی ہیں اور کم سے کم 110حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

عرب اتحاد نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اس نے صنعاءکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کی ”معاندانہ سرگرمیوں اور تحریکوں“کا مسلسل نگرانی کے بعد پردہ چاک کردیا ہے۔