Saudi Arabia outlines requirements for Umrah visa, quarantine

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی آمد کے حوالے سے شرائط جاری کر دی ہیں۔سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

اس زمرے میں ہندوستان سے عازمین عمرہ بھی آتے ہیں کیونکہ سعودی عرب چھ ماہ پہلے ہی آسترا زینیکا کی طرح ہندوستان کی کووی شیلڈ ویکسین منظور کر چکا ہے۔مگر ایسے افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے انہیں عمرہ کی ادائیگی سے قبل تین دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 48 گھنٹوں بعد ان افراد کو منفی کرونا ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔وزارت نے بتایا کہ تمام زائرین کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے مملکت آئیں۔